فنانس بل میں ترامیم پیش کرنے کے موقع پر شہباز شریف اور بلاول زرداری ایوان سے آج پھر لاپتہ رہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فنانس بل میں ترامیم پیش کرنے کے موقع پر شہباز شریف اور بلاول زرداری ایوان سے آج پھر لاپتہ رہے، اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری تھا۔ فرخ حبیب نے قومی اسمبلی سے جمعرات کو فنانس بل کی منظوری کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج بھی اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری تھا۔ وزیر مملکت …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فنانس بل میں ترامیم پیش کرنے کے موقع پر شہباز شریف اور بلاول زرداری ایوان سے آج پھر لاپتہ رہے، اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری تھا۔

فرخ حبیب نے قومی اسمبلی سے جمعرات کو فنانس بل کی منظوری کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج بھی اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری تھا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اپوزیشن اراکان دلیل کے ساتھ بات کرنے کی بجائے طوفان بدتمیزی مچاتے رہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ قانون سازی روکنے کے دعویدار رفو چکر ہوگئے۔