فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 13 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

89

اسلام آباد ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 13 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 36 ارب 92کروڑ 67 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے چترال میں بونی بوزند روڈ کی تمعیر کے لئے 6کروڑ، آڈٹ آفس اسلام آباد کے لئے 7 کروڑ 41 روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔