
اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 78ارب 84کروڑ44لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں اس ڈویژن کےلئے 79 ارب 99کروڑ7 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔