فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان کے ضمن میں پاکستان نے تینوں شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی، اگلے اجلاس سے قبل ہی ایک ایکشن آئٹم کو مکمل کیا جائیگا، وزارت خزانہ

63
وزارت خزانہپانچ ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرگردش نوٹیفکیشن جعلی اور غلط ہے، ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وفاقی وزارت خزانہ نے کہاہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان کے ضمن میں پاکستان نے تکنیکی پیروی، آئی سی آر جی ایکشن پلان اورپوسٹ آبررویشن پیرئیڈرپورٹ (پی اوپی آر) تینوں شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے جس کی ٹاسک فورس نے تائید بھی کی ہے، پاکستان کویقین اوراعتماد ہے ہے کہ اکتوبر2021 میں ہونے والے اگلی پلینری اجلاس سے قبل ہی ایک ایکشن آئٹم کو مکمل کیا جائیگا۔

جمعہ کویہاں وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ 23 فروری 2021 کوفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ورچوئل پلینری اجلاس میں پاکستان کے 2018 کے ایکشن پلان پرپیش رفت رپورٹ اورپوسٹ آبررویشن پیرئیڈرپورٹ (پی اوپی آر) پربحث ومباحثہ ہوا،

پاکستانی وفد نے اجلاس میں وفاقی وزیرحماداظہرکی قیادت میں پلینری اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔اس اجلاس میں پاکستان کے حوالہ سے تین بنیادی ایریاز جیسے تکنیکی پیروی، آئی سی آر جی ایکشن پلان اورپوسٹ آبررویشن پیرئیڈرپورٹ (پی اوپی آر) پرتوجہ مرکوزکی گئی۔تکنیکی پیروی کی ضمن میں فیٹف نے پاکستان کے کئی تجاویز کوبہتربنانے کے عزم اورکوششوں کی تعریف کی اوراس توقع کااظہارکیاکہ پاکستان پیش رفت کی اسی رفتارکوجاری رکھیں گا۔2018 کے ایکشن پلان کے ضمن میں فیٹف نے ایکشن پلان پر خاطرخواہ پیش رفت اورپاکستان کی اعلی سطح کے عزم کی تائید کی،

پاکستان نے اب تک ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات مکمل کئے ہیں۔ فیٹف نے بحث ومباحثہ کے بعد پاکستان کیلئے سٹیٹس کوبرقراررکھنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ ایکشن پلان کے ضمن میں ممالک کیلئے نگرانی میں اضافہ ہے۔ پاکستان کویقین اوراعتماد ہے ہے کہ اکتوبر2021 میں ہونے والے اگلی پلینری اجلاس سے قبل ہی پاکستان ایک ایکشن آئٹم کو مکمل کرلے گا۔

پوسٹ آبررویشن پیرئیڈرپورٹ (پی اوپی آر) کے ضمن میں فیٹف نے پاکستان کی نمایاں پیش رفت اوراعلی سطح کے عزم کی تائید کی ہے، 2019کے پاکستان کے ایم ای آر میں 82 کمیوں کی نشاندہی کی گئی جوپی اوپی آر میں شامل ہیں،پی اوپی آر میں 11 فوری نتایج (امیجئیٹ آوٹ کمز) کے 67 سفارشات میں پاکستان نے پیش رفت کی ہے۔2019کے پاکستان کے ایم ای آر کے بعد پاکستان کی نمایاں پیش رفت کے نتیجہ میں فیٹف نے پاکستان کیلئے 7 نکاتی منی لانڈرنگ پرمبنی ایکشن پلان کی منظوری دی جو پاکستان نافذ کرے گا،

پاکستان پہلے سے ہی نئے ایکشن پلان کے نٖفاذ کیلئے اعلی سطح کے سیاسی عزم کااظہارکرچکاہے۔ فیٹف کے پلینیری اجلاس میں اس بات پرعمومی اتفاق رائے ہواکہ پاکستان نے ٹاسک فورس کے ایکشن پلان اورایم ای آر کی سفارش کردہ اقدامات پرنمایاں پیش رفت کی ہے۔ فیٹف کے ممبران نے اس بات سے مکمل اتفاق کیاکہ فیٹف کے حوالہ سے پاکستان نے بے مثال پیش رفت اورکامیابیاں حاصل کی ہے۔