فنانشل ماڈل پر بات چیت کی پیشکش کے باوجود فرنچائزز کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے پر مایوسی ہوئی ‘پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں‘پی سی بی کا اعلامیہ

50
نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

لاہور۔25 ستمبر( اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکلائ6 فرنچائزز کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن پر جمعہ کے روز جسٹس ساجد محمودسیٹھی کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی نے پٹیشن پر اعتراض اٹھاتے ہوئے معزز عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ہفتے 2 مختلف مواقع پر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تمام فرنچائززکو نیک نیتی کے ساتھ فنانشل ماڈل پر شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے بات چیت کی دعوت دی۔تفضل رضوی نے معزز عدالت کو یہ بھی بتایا کہ معاہدے کے مطابق پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان کسی بھی معاملے کو حل کرنے کا موزوں فورم آربیٹیریشن کا آغاز ہے، لہٰذا فرنچائزز کی جانب سے دائر کی گئی یہ پٹیشن مسترد کی جانی چاہیے۔معزز عدالت کی ہدایت کے مطابق پی سی بی اپنا تحریری بیان سماعت کی اگلی تاریخ 30 ستمبربروز بدھ کو جمع کرائے گا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق پی سی بی اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے تاہم اس معاملے پراسے مایوسی اور حیرانی ہوئی ہے کہ فنانشل ماڈل پر بات چیت کی پیشکش کے باوجود فرنچائزز نے معزز عدالت سے رجوع کرلیا۔ پی سی بی معزز عدالت میں اٹھائے گئے تمام اعتراضات کو دور کرنے اور تمام فریقین کے لیے قابل عمل حل کا منتظر ہے۔