24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںفنانشل ڈیلی انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سید منور حسین نقوی انتقال کر...

فنانشل ڈیلی انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سید منور حسین نقوی انتقال کر گئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):فنانشل ڈیلی انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر سید منور حسین نقوی اتوار کی صبح اسلام آباد میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 74 برس تھی۔سید منور حسین نقوی منظر نقوی (ایگزیکٹو ایڈیٹر فنانشل ڈیلی) کے بڑے بھائی تھے۔ انہوں نے صحافت کا آغاز ڈیلی سن کراچی سے کیا اور بعد ازاں ڈیلی سن لاہور، ڈیلی مسلم اسلام آباد اور دی نیشن اسلام آباد کے ساتھ منسلک رہے۔

انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) میں بھی طویل خدمات انجام دیں، جہاں وہ ہائیر ایجوکیشن نیوکے ایڈیٹر رہے اور ترقی پا کر ڈائریکٹر اکیڈمک کے عہدے پر فائز ہوئے۔ ریٹائرمنٹ کے وقت وہ اسی عہدے پر تعینات تھے، ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے دوبارہ صحافت کا آغاز کیا اور پاکستان کے معروف انگریزی اخبارات میں اپنی خدمات انجام دیں۔

- Advertisement -

فنانشل ڈیلی انٹرنیشنل میں وہ نہ صرف ریذیڈنٹ ایڈیٹر تھے بلکہ ایک مقبول ہفتہ وار کالم "کیپیٹل واچ” بھی لکھتے تھے جس میں سیاسی، معاشی اور سماجی امور پر گہری بصیرت کا اظہار کرتے تھے۔مرحوم اپنے پسماندگان میں اہلیہ، بیٹے عباس نقوی اور بیٹی صدف نقوی کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ ان کے انتقال پر اہل خانہ، ساتھی صحافیوں اور دوست احباب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہیں اتوار 31 اگست کو اسلام آباد میں سپردِ خاک کیا گیاجہاں اہلِ خانہ، دوست احباب، صحافتی برادری اور دیگر شرکاء نے ان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔فنانشل ڈیلی انٹرنیشنل اپنے سینئر ساتھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے۔ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے تمام احباب سے سورۃ الفاتحہ پڑھنے کی درخواست ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں