فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے مابین تعاون انتہائی سودمند ثابت ہوسکتا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نگران وزیرِ قومی ورثہ وثقافت جمال شاہ سےملاقات میں گفتگو

185
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نگران وزیرِ قومی ورثہ وثقافت جمال شاہ سے ملاقات
فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے مابین تعاون انتہائی سودمند ثابت ہو سکتا ہے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نگران وزیرِ قومی ورثہ وثقافت جمال شاہ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ پاکستان میں فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے مابین تعاون انتہائی سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کویہاں نگران وزیرِ قومی ورثہ وثقافت جمال شاہ سے ملاقات میں کہی۔

ملاقات میں جمال شاہ نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کے امور کے حوالے سے آگاہ کیا،ملاقات میں پاکستان میں فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ممکنہ اقدامات پر گفتگوبھی ہوئی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں فن اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کے مابین تعاون انتہائی سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔