فن خطاطی کی اسلام میں بڑی اہمیت ہے،عشق رسولﷺ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں، فواد چوہدری

307

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ فن خطاطی کی ا اسلام میں بڑی اہمیت ہے،محمدﷺ رحمت العالمین ہیں،عشق رسولﷺ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں۔اپوزیشن بچگانہ باتیں کر رہی ہے،عوام نواز شریف ،مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے۔اپوزیشن عمران خان کو شکست نہیں دے سکتی،اپوزیشن کو موقع دے رہے ہیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کر لیں۔نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔جمعرات کو اسلام آباد کے نجی مال میں خطاطی کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا افتتاح کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام میں فن خطاطی کی بڑی اہمیت ہے۔نمائش میں 23 اسلامی فن پارے رکھے گے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے فن پاروں کی نمائش دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔اسلام کا پیغام امن و سلامتی کا ہے اور ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن و امان چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد ﷺ رحمت العالمین ہیں اور عشق رسول ﷺ کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہوتا۔ہم اپوزیشن کو بھی کھلے دل سے دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھ کت ملکی مسائل پر بات کریں۔سیاسی نعروں سے منہگائی کم نہیں ہو گی نہ ہی نعروں سے عمران خان کو شکست دے سکے گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بچگانہ والی باتیں کر رہی ہے۔عمران خان کسی سے بلیک میل نہیں ہونگے۔عوام نواز شریف مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایاز صادق کو اگر بات کی سمجھ نہیں آتی تو ہم ان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھے ،ہم ان کو معاملات سے اگاہ کریں گے۔ایاز صادق کا بیان یہ ثابت کرتا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا غلطی تھی۔ایاز صادق اسپیکر رہ چکے ہیں ان کی طرف سے ایسا بیان افسوسناک ہے،یہ لوگ نہیں سوچتے کہ ان کی بات کا بھارت کیا ترجمہ کرے گا۔نواز شریف سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کاروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ہمیں برطانوی نظام انصاف پر بھروسہ ہے کہ وہ پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جلد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔