- Advertisement -
ہیلنسکی۔8دسمبر (اے پی پی):فن لینڈ، روس کے ساتھ سرحد پر کراسنگ پوائنٹس دوبارہ کھولنے یا نہ کھونے کے حوالے سے فیصلہ 13دسمبر کو کرے گا ۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق انہوں نے پارلیمنٹ میں رپورٹرز کو بتایا کہ ہم ہر روز صورتحال کی نگرانی کرتے ہیں اور ہمارا مقصد معمول کی زندگی کی طرف واپس لوٹنا ہے۔
تاہم انہوں نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ فیصلہ کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس وقت سب کچھ ٹھیک ہے لیکن وقت آنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فن لینڈ نے روس کے سرحد پر تمام کراسنگ پوائنٹس 13دسمبر تک بند کر دیئے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417943
- Advertisement -