فواد عالم نے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کرلی

75

ہرارے ۔30اپریل (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے اپنے کیریئر کی چوتھی سنچری سکور کی۔ جمعہ کو زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں فواد عالم نے اپنی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی اور 108 رنز کے ساتھ ابھی وکٹ پر موجود ہیں۔ فواد عالم نے محمد رضوان کے ساتھ 107 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر کھڑا کردیا۔ واضح رہے فواد عالم نے اپنے ڈیبیو میچ میں بھی سنچری سکور کی تھی۔