فواد چوہدری کی ایک ہی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کل تک ملتوی

98

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ایک ہی نوعیت کے مقدمات کی سماعت (کل ) جمعرات تک ملتوی کردی۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میرے خلاف نو مئی کے متعدد کیسز ملتان ،فیضل آباد ،رولپنڈی لاہور سمیت دیگر شہروں میں درج کیے گئے جبکہ ایک ہی جرم کی مختلف شہروں میں درج ایف آئی آرز قانون اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 20مارچ تک ملتوی کر دی۔