فواد چوہدری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف حسب معمول انتہائی گھٹیا ، بے ہودہ اور گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے،ترجمان الیکشن کمیشن

154
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف حسب معمول انتہائی گھٹیا ، بے ہودہ اور گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

منگل کو ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہاکہ چیف الیکشن کمشنر ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں جس کی تزئین و آرائش پر کوئی خرچہ نہیں کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر کے لئے ایک پلاٹ پی ٹی آئی کی حکومت میں منسٹرز کالونی اسلام آباد میں الاٹ کیا گیا مگر اس کے لئے بھی کوئی رقم ریلیز نہیں کی گئی۔

گو کہ یہ منظور شدہ پراجیکٹ ہے مگر الیکشن کمیشن نے فی الحال اس کو کینسل کردیا ہے۔ اگر اس پر کام شروع ہو بھی جائے تو یہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے دور میں مکمل نہیں ہوسکتا۔