فواد چوہدری کی پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد

102

لاہور۔29مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک پر حاضری کی دائر درخواست مسترد کردی ۔قبل ازیں عدالت نے 27 مئی کو وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر بدھ کو سماعت کی۔ عدالت کے روبرو فواد چوہدری نے پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی استدعا کررکھی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں 36 سے زائد مقدمات درج ہیں، استدعا ہے کہ مقدمات کی پیشی کے لیے ویڈیو لنک پر پیش ہونے کے احکامات جاری کئے جائیں۔