- Advertisement -
استنبول ۔ 3 اگست (اے پی پی) ترک فٹ بال فیڈریشن نے حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش میں شامل کچھ امپائروں سمیت کل 105 ملازمین کو برخاست کردیا ہے۔فیڈریشن نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ امپائر، لائن مین، قومی اور علاقائی مبصرین سمیت تمام 105 ملازمین سے معاہدہ ختم کررہی ہے۔گزشتہ ماہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک فوج، عدلیہ،عوامی خدمات اور تعلیم سے متعلق کل 60 ہزار لوگوںکو حراست میں لیا گیا ہے یا برخاست کیا گیا ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=13984
- Advertisement -