21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںفوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ...

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت پیرکو سپریم کورٹ کا سات رکنی آئینی بنچ کرے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت 5مئی (پیر)کو سپریم کورٹ کا سات رکنی آئینی بنچ کرے گا ۔فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے لیے تشکیل سات رکنی آئینی بنچ کی سربراہی سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امین الدین خان کریں گے

جبکہ بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس سید حسن اظہر رضوی ،جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں ۔ گزشتہ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے تین نکات پر دلائل دیئے تھے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592334

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں