فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 99فیصد کااضافہ ریکارڈ

199

اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 99فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جاری کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں کمپنی کو 20.071 ارب روپے کا بعدا ز ٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سا ل2023 کی اسی مدت کے مقابلہ میں 99 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سا ل2023 میں کمپنی کو 13.079 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

کیلنڈر سال کے پہلے 6 ماہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 20.49 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 10.28 روپےتھی۔ کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو 15.54 ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سا ل کی اسی مدت میں 5.34 ارب روپے تھا ۔ دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 12.22 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سا ل کی اسی مدت میں 4.20 روپے تھی۔