فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے خالص منافع میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 92 فیصد کااضافہ

135
فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے خالص منافع میں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 92 فیصد کااضافہ

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے خالص منافع میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 92 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں کمپنی کو 42.55 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 22.21 ارب روپے کے مقابلہ میں 92 فیصد زیاد ہ ہے۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 33.45 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 17.46 ارب روپے تھی۔ کیلنڈر سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو 16.48 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.13 ارب روپے کے مقابلہ میں 80 فیصد زیاد ہ ہے۔ تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 12.95 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.18 روپے تھی۔