فوج کو ایک پیج پر کہنے والے مودی اور جندال کو گھروں تک بغیر ویزہ آنے دیتے تھے ،شہباز گل

88

اسلام آباد۔15اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ فوج کو ایک پیج پر کہنے والے مودی اور جندال کو گھروں تک بغیر ویزہ آنے دیتے تھے اورپوچھنے پر اپنی ہی فوج کے خلاف ہو جاتے تھے۔جمعرات کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج الحمدللہ قومی سلامتی کےمعاملہ پر فوج ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہے، فرق یہ کہ ان کے بیان ہمیشہ بدلتے رہےجنہیں گھسیٹناتھاانہیں گلےلگایا ۔عمران خان کا ایک ہی بیان رہا کہ یہ چور ہیں۔