لندن۔4جولائی (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ انہوں نے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں چین کے ٹینس کھلاڑی بوینچاکیٹ اور ان کے چائینزتائپے کے جوڑی دار رے ہو کو شکست دی ۔
انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل فورتھ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کے ٹینس کھلاڑی بوینچاکیٹ اور ان کے چائینزتائپے کے جوڑی دار رے ہو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 3-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ میں مینز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔