- Advertisement -
ڈونیڈن۔ 26 جنوری (اے پی پی) فورڈ کپ میں اوٹاگو نے سینٹرل ڈسٹرکٹ کو 125 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز بنائے، کپتان ہمیش ردرفورڈ نے 155 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، نیل بروم اور نک کیلی نے نصف سنچریاں سکور کیں، سینٹرل ڈسٹرکٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 41.3 اوورز میں 282 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کیرن برنٹ 76 اور ول ینگ 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انارو کچن نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=185459
- Advertisement -