برلن ۔ 26 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے بچوں بارے فنڈ(یونیسیف) نے کہا ہے کہ 2020 کے آخر تک جنگ زدہ یمن میں غذائیت کا شکار بچوں کی تعداد 2.4 ملین ہوجائے گی جبکہ خطرہ ہے کہ فوری امداد نہ ملنے پر لاکھوں ےمنی بچے بھوک سے مرسکتے ہےں۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یونیسیف نے اےک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جنگ زدہ ملک یمن میں پانچ سال سے کم عمر کے غذائیت کا شکار بچوں کی تعداد 20 فیصد ےعنی 2.4 ملین تک بڑھ سکتی ہے اگر بین الاقوامی برادری نے امداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ نہ کےا تو یمن میں لاکھوں بچوں غذائی قلت کا شکار ہو جائےں گے ۔ رپورٹ کے مطابق یونیسف کی یمن کی نمائندہ سارہ بیسوولو کنیانتی نے کہاکہ اگر ہم نے فوری طور پر مالی اعانت حاصل نہ کی تو بھوک کے باعث لاکھوں بچے مر جائیں گے ،یونیسف کو انسانی ہمدردی کے اس ردعمل کے لئے تقریبا 461 ملین ڈالر کی ضرورت ہو گی۔