22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومتجارتی خبریںفوڈپانڈا پاکستان نے 2023-24 کے دوران ملک میں 1.2 ارب ڈالر کی...

فوڈپانڈا پاکستان نے 2023-24 کے دوران ملک میں 1.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی، رپورٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):آن لائن ڈیلیوری پلیٹ فارم فوڈپانڈا پاکستان نے مالی سال 2023-24 کے دوران ملک میں 1.2 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 335 ارب روپے) کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے اور اس سے خوراک، ہوٹلنگ، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹ اور ریٹیل سمیت کئی شعبوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزکی طرف سے فوڈپانڈا پاکستان بارے جاری رپورٹ کے مطابق پلیٹ فارم نے ریسٹورنٹس کے لیے 75 ارب روپے کا GMV فراہم کیا،9.76 ارب روپے ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے،50,000 سے زائد رائیڈرز اور ہزاروں کاروباری افراد کو روزگار اور آمدنی کے مواقع فراہم کیے جس کے نتیجے میں 57 فیصد رائیڈرز کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،7,000 سے زائد ہوم شیفس (اکثریت خواتین) کی اوسط ماہانہ آمدنی 1,20,000 روپے تک پہنچی "پاکستان میں فوڈپانڈا کا معاشی اثر ‘‘ کے عنوان سے جاری رپورٹ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے ماہرین نے تحقیق کے بعد تیار کی ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق فوڈ پانڈا پاکستان کے اقدامات کے نتیجہ میں 13,000 سے زائد پارٹنر ریسٹورنٹس کی آمدنی میں اوسطاً 100 فیصد اضافہ ہوا۔فوڈپانڈا پاکستان کے سی ای او منتقٰی پراچہ نے کہا ہے کہ لمز کی یہ تحقیق فوڈپانڈا کی ملکی معیشت پر مثبت اثرات کی توثیق کرتی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں