فوڈ اتھارٹی بھکر کی بڑی کاروائی، 4 من بیمار جانور کا گوشت تلف

124
Punjab Food Authority

بھکر۔ 17 نومبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی بھکر کی بڑی کاروائی تقریبا 4 من باسی اور بیمار جانور کا گوشت تلف۔ گوشت سے بھری گاڑی ہیتو روڈ پر پکڑ لی جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

گوشت انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر تھا۔ بروقت کاروائی کر کے شہریوں کو بیمار جانور کا گوشت کھانے سے بچا لیا۔