23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںفوڈ اتھارٹی حکام کی کارروائی ، ناقص صفائی پر 5 مراکز پرجرمانہ...

فوڈ اتھارٹی حکام کی کارروائی ، ناقص صفائی پر 5 مراکز پرجرمانہ اورمتعدد کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء کیا گیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 09 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی حکام کی کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں قائم ہوٹلوں ، جنرل اسٹورز ، ملک شاپس اور بیکریوں کی چیکنگ ،دوران چیکنگ ایک قلفی کارخانہ سمیت 5 مراکز پرجرمانہ عائد کرکےمتعدد کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دیئے۔قلفی کارخانہ میں ناقص و بےنام اجزاء سے زنگ آلود مشینوں پر قلفی تیار کی جارہی تھی جبکہ کارخانہ میں صفائی و اشیاء ذخیرہ کرنے کے انتظامات انتہائی غیر صحت بخش پائے گئے،

دیگر مراکز میں 1 بیکری کے خلاف زائد المعیاد اشیاء پر نئی ایکسپائری تاریخیں ظاہر کرنے پر کارروائی کی گئی ، 1 ملک شاپ کا لائسنس نہیں تھا ، 1 ہوٹل میں صفائی کی صورتحال ابتر ، کچن میں گندگی و بدبو اور باسی پھلوں کے پیسٹ برآمد ہوئے جبکہ 1 جنرل اسٹور مالک کو زائد المعیاد اشیاء ، فنگس زدہ ڈبل روٹی کی موجودگی اور ممنوعہ گٹکاپان پراگ کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388602

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں