26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںفوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی کارروائیاں، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی...

فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی کارروائیاں، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد خوراکی مراکز کو 2 لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد

- Advertisement -

شیخوپورہ۔ 13 مئی (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 123 کاروباروں کا معائنہ کیااور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر2 لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 54 ہزار 760لٹر دودھ کو چیک کیا گیا

جس میں سے معیار کے مطابق نہ ہونے پر 30 لیٹر دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ مضر صحت غیر معیاری اور ممنوع زائد المیعاد اشیاء خورد نوش جن میں 0.02 کلو چائنہ نمک،3.5 لیٹر کولڈ ڈرنکس، 0.20 کلو رنگ کاٹ، 0.36 کلو گرام مصالحہ جات، 1.158 کلو گرام زائد المیعاد اشیاء سمیت دیگر بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیا اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596592

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں