26 C
Islamabad
پیر, مارچ 17, 2025
ہومضلعی خبریںفوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی مکوآنہ میں بڑی کارروائی،بڑے پیمانے پر مردہ...

فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی مکوآنہ میں بڑی کارروائی،بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام، 100من مردہ مرغیاں تلف

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 17 مارچ (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی مکوآنہ بائی پاس پربڑی کاروائی کے دوران سپلائر گاڑی کے ذریعے بڑے پیمانے پر مردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام بناتے ہوئے 100من مردہ مرغیاں تلف کردی گئیں۔فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر شہریوں کو کھانے پینے کی معیاری اشیا کی فراہمی کیلئے بھرپور طریقے سے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روزفوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مکوآنہ بائی پا س پر سپلائر گاڑی نمبر 8592 سے کی چیکنگ کی جس میں سے مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ مردہ مرغیاں مزدا ٹرک میں بوریوں میں بند کر کے چھپا کر رکھی گئی تھیں جبکہ سپلائر کے پاس انتہائی لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائی گئیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ موقع پر ویٹرنری سپیشلسٹ نے مرغیوں کو تفصیلی جائزے کے بعد مضر صحت قرار دیاجن کاگوشت تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا۔انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پرفوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے مضر صحت مرغیوں کو تلف کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔انہوں نے کہا کہ بیمار ناقص گوشت کا استعمال شہریوں کو موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلساز مافیا زیادہ منافع کے لالچ میں خوراک نہیں بلکہ بیماریاں فروخت کرتا ہے لہٰذاشہری مرغی کو اپنی موجودگی میں ذبح کروائیں اور پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری جعلساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223 پر دیں تاکہ ان کی فوری سرکوبی کیلئے کریک ڈاؤن کیا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573409

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں