فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ کی کارروائی،سینکڑوں لٹر مضر صحت دودھ تلف

90
Punjab Food Authority

مظفرگڑھ۔ 28 اگست (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی مظفرگڑھ کی ٹیموں نے شہر کے مختلف داخلی اورخارجی مقامات پر ناکہ بندی کے دوران 17 دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیاجن میں سے 2 گاڑیوں کے نمونے فیل پائے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ان گاڑیوں میں موجود 520 لٹر غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کردیا۔ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی،

ملاوٹی دودھ شہر کے مختلف ہوٹلوں اور ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔اس موقع پر عاصم جاوید نے کہا کہ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہےجو ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری دودھ کی روک تھام کےلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی