لاہور۔17مارچ (اے پی پی):ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے1ہزار 600 سے زائد سحر و افطار پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی دوران چیکنگ 6پوائنٹس بند جبکہ2150 کلو ناقص گوشت، 150 لٹر ملاوٹی دودھ سمیت ایکسپائر کولڈ ڈرنکس اور ممنوعہ اشیا تلف کردیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 20لاکھ 50ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے، جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 4 مقدمات بھی درج کروائے گئے، چیکنگ کے دوران مزید بہتری کے لیے 500 سے زائد کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ناکہ بندی کے دوران 6لاکھ 22ہزار لٹر دودھ اور 56ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہاکہ شہری اشیا کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، شکایت کی صورت میں1223 پر اطلاع دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573353