23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںفوڈ اتھارٹی کا شہر میں گرینڈ آپریشن، جوس پلانٹس اور آئس فیکٹری...

فوڈ اتھارٹی کا شہر میں گرینڈ آپریشن، جوس پلانٹس اور آئس فیکٹری کی چیکنگ، جرمانے

- Advertisement -

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور بھر میں گرینڈ آپریشن کیا جس میں 5 جوس پلانٹس اور آئس فیکٹری کی چیکنگ کرتے ہوئے1لاکھ 75ہزار کے جرمانے عائد کردیے گئے جبکہ ٹولنٹن مارکیٹ میں 21میٹ سپلائرز کے پاس موجود 44ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی اور 5ہزار کلو سے زائد گوشت کو تلف کردیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ تلف کردہ بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کر کے مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی عدم موجود پائے گئے، آئس فیکٹری میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے، فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ معیاری خوراک کی فراہمی اور ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے کوشاں ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583619

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں