پشاور۔ 02 ستمبر (اے پی پی):پشاور میں فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ بخشو پل شیرداد گڑھی میں واقع مصالحہ جات فیکٹری کا معائنہ کیا۔
انہوں نے معائنہ کے دوران مصالحہ جات میں چوکر کی ملاوٹ کرنے پر فیکٹری مالک کوموقع پر گرفتار کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا،کارروائی کے دوران 6000 کلوگرام چوکر بھی ضبط کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فیکٹری کے مالک کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی،ہمارا مشن عوام کو مخفوظ و صحت افزا خوراک کی فراہمی ہے، عوام کی صحت کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔