فوڈ اتھارٹی کی ڈیری مصنوعات میں ملاوٹ کرنے والوں کےخلاف کارروائی جاری ،ترجمان

88
Punjab Food Authority

لاہور۔5دسمبر (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی پنجاب کی ڈیری مصنوعات دیسی گھی، مکھن، دودھ ،دہی،پنیر میں ملاوٹ کرنے والوں کےخلاف میراتھن کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کےمطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاہور سمیت پنجاب بھر میں آپریشن جاری ہے،890یونٹس کی چیکنگ،،135کو 29لاکھ 22ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔جعلسازی میں ملوث 21یونٹ بند کئے، 23مقدمات درج کئے گئے۔1516لٹر دہی مکھن،1000 کلو کھویا اور 209کلو ڈیری مصنوعات تلف کی گئیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ چیکنگ کے دوران 469کو اصلاحی نوٹس جاری کئے، 139 سیمپل لیبارٹری بھجوائے گئے۔ لاہور ڈویژن میں 63، فیصل آباد ڈویژن میں 223، ساہیوال میں 106، راولپنڈی میں 21 اور گوجرانوالہ میں 97 یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔

سرگودھا میں 120، ڈی جی خان میں 42، ملتان میں 92 اور بہاولپور میں 126 یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ عاصم جاوید نے کہا کہ سیمپل فیل ہونے پر21 یونٹس کو بند کیا گیا ۔ ڈیری پروڈکٹس میں پاوڈر، ممنوعہ کیمیکلز کی ملاوٹ ثابت ہونے پر تمام مصنوعات کو موقع پر تلف کیا گیا۔

ڈیری پروڈکٹس میں ملاوٹ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہے ۔ پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر دودھ کی ترسیل کی نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو چیک کرواسکتے ہیں، شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع کریں۔صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔