پشاور۔ 13 جنوری (اے پی پی):خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا محکمہ خوراک اور لائیو سٹاک کے ہمراہ صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر400 لیٹر سے زیادہ ملاوٹ شدہ دودھ اور مضر صحت چائے تلف کردی گئی ۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں مختلف ڈیری شاپس کا معائنہ کیا اور دودھ کے نمونے چیک کیے گئے۔
فوڈ اتھارٹی کی مختلف کارروائیوں کے دوران 300لیٹر ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ کو تلف کر دیا گیا جبکہ کئی ڈیری شاپس کو بہتری کے لیے نوٹسز جاری کیےگئے۔ ایبٹ آباد میں فوڈ اتھارٹی نے دودھ ملاوٹ پر ایک ڈیری شاپ کو سیل ار 100لیٹر سے زیادہ ناقص دودھ تلف کر دیا ۔