- Advertisement -
مظفرگڑھ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی،ایک ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے لیہ کے چک نمبر 452 ٹی ڈی اے میں ملک شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے 1 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا،
کولیکشن سنٹر مالک کو مضر صحت دودھ ہونے پر 15 ہزارروپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب ملک عاصم جاوید کے مطابق ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی اور دودھ میں فیٹ،قدرتی غذائیت کی کمی بھی پائی گئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=518074
- Advertisement -