38.2 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںفوڈ اتھارٹی کی782دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ،3700لیٹرملاوٹی و ناقص دودھ تلف

فوڈ اتھارٹی کی782دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ،3700لیٹرملاوٹی و ناقص دودھ تلف

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 19 مئی (اے پی پی):فوڈ اتھارٹی فیصل آباد نے مسلسل کارروائیوں کے دوران782دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی ، 62گاڑیوں کوساڑھے3لاکھ روپے جرمانہ اور3700لیٹرملاوٹی و ناقص دودھ تلف کردیا۔فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ فیصل آباد میں ملاوٹی دودھ مافیا کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے علی الصبح گرینڈ آپریشن کے دوران ناکہ بندیاں کرکے مذکورہ کارروائیاں کیں۔

اس دوران322ملک شاپس کی چیکنگ کی گئی اور 2دکانیں بندجبکہ2 کےخلاف مقدمات درج کروائے گئے نیز سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر 54کو5 لاکھ62 ہزار روپے جرمانے عائدکئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی اور مضر صحت دودھ نما محلول سپلائی کرنے والی گاڑی پربھی مقدمہ درج کروادیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ناکہ بندیوں کے دوران اور دکانوں سے 3لاکھ لیٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیااورموقع پر کیے گئے ٹیسٹوں میں قدرتی چکنائی کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ قوانین کے خلاف خوراک کے کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خوراک کا کاروبار مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے لہٰذاخلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ معیاری دودھ کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت ناکہ بندیاں اور چیکنگ کی جاتی ہے تاہم شہری خوراک کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598677

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں