فوڈ اے جی مینو فیکچرنگ نمائش کا انعقاد ایکسپو سینٹر لاہور میں 26 سے 28 فروری ہوگا، ٹی ڈی اے پی

183
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کے زیر اہتمام بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ فوڈ اے جی مینو فیکچرنگ ‘‘ کا انعقاد ایکسپو سینٹر لاہور میں 26 سے 28 فروری تک کیا جائے گا ۔ نمائش میں دنیا کے اہم ممالک بھی بھر پو رانداز میں شرکت کر یں گے جن میں چین ، جنوبی کوریا ، اٹلی ، جاپان ، ہانگ کانگ ، ارجنٹائن ، ترکیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے کاروباری افراد اور ادارے شرکت کریں گے ۔

نمائش میں چین کی بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیاں بھی حصہ لیں گی جن میں ووہان شینگ ژی ، ووہان فوڈ گروپ ، جیانگ ژوہیان واٹر ، فیڈوڈوکراس بارڈر ای کامرس لمیٹڈ کمپنی ، رائل جے ڈبلیو فوڈ ز،نوٹری چیم ، شانژی انوائرمینٹل ٹیکنالوجی کمپنی ، ووہان ریڈ سٹار ایگرو اینڈ لائیو سٹاک مشینری کمپنی اس کے علاوہ جنوبی کوریا سے ایس ٹی ایس روبو ٹیک ، گرین پریسیشن، ایس ٹی ایس پریسیشن، بیڈڈٹ ڈا وون سلوشن ، ریو انرجی ، من اون بائیو ، اے ون حلال کو، نور ٹریڈنگ ، جیو سینگ گلوبل ، ای اینڈ ایف لائف سائنس ، گڈ کال ، ونسان انجئیرنگ ، ورلڈ ٹریڈنگ ، سٹار ڈسٹ انٹر پرائزز اسی طرح اٹلی سے سی ہیم بری ، ہانگ کانگ سے سائنو یونیورسل ، جاپان کے سرکاری ادارے جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ ارگنائیزیشن (جیٹرو)، ارجنٹائن سے انڈسٹریل یونین آف ایوی لانڈا، ترکیہ سے کانسا ٹیریم شرکت کریں گے

اس کے علاوہ مقامی کمپنیاں جن میں فرائی ڈے فریش ، چناب مینگو فارمز ، ہمنا فروٹس ، ایم سی فوڈز ، سن گولڈ ، ملتان فروٹ ، اے وائی پی فارمز، ٹرو کیپس ، پاک پیور لائن ، مرحبا فوڈز ، کے پی ڈی سی فوڈز ، گرینیز کچن ، پرفیکٹ فوڈز اولیو پاکستان اور دیگر مقامی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔ نمائش میں فوڈ سے متعلقہ سپلائی چین ، فوڈ پراسیسنگ ، فوڈ آٹو میشن اینڈ کنٹرولز ، ایگری ٹیک ، فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی ، لیبلنگ اینڈ سپلائیز اور ویئر ہائوس منیجمنٹ سلوشنز سے وابستہ افراد و ادارے شرکت کریں گے اور اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گے ۔ اس نمائش سے مقامی صنعت کاروں ، کسانوں ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو کاروبار کے نئے مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان کی مقامی صنعت کو بھی فروغ حاصل ہوگا