- Advertisement -
پشاور۔16فروری (اے پی پی):فوڈ سیفٹی اتھارٹی خیبرپختونخوا نے ضلع ٹانک میں کارروائی کرتے ہوے جعلی مشروبات کے یونٹ کو سیل کردیا اور 10 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمدکرکے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مشروبات کو ضلع ٹانک اور ضلع لکی مروت کے مختلف علاقوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے کہا کہ صوبے میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور صحت عامہ کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=295645
- Advertisement -