فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے سیاحتی مقام خانپور ڈیم پر ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ پر چھاپے،دو ہوٹلوں کو سیل کر دیا

174
فوڈ سیفٹی

ہری پور ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ہری پور خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی ہری پور کی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر مس رقیہ نواز نے فوڈ سیفٹی افسران کے ہمراہ سیاحتی مقام خانپور ڈیم کا دورہ کیا اور مختلف ہوٹلوں، فاسٹ فوڈ، پکوڑے کی دکانوں اور کچھ جنرل اسٹورز کا معائنہ کیا۔

معائنہ کے دوران کچھ ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ کے کچن اور فریزر کی حالت انتہائی ابتر پائی گئی اور ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے 2 ہوٹلوں کے کچن کو سیل کر دیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے اور بہتری کے نوٹس بھی جاری کر دیے

اسسٹنٹ ڈائریکٹر رقیہ نواز نے تمام ہوٹل مالکان اور دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں اور معیاری اور صحت بخش کھانا فروخت کریں۔