اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں فوڈ سیفٹی ٹیمز (ایف ایس ٹی) نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ ناقص دودھ برآمد کرکے تلف کردیا۔
فوڈ اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر ناکہ بندی کی ، کارروائی کے دوران چنیوٹ سے آنے والی گاڑی سے دو ہزار لیٹر غیر معیاری دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی اسلام آباد فوڈ اتھارٹ کی ہدایت پر کی گئی ہے ، فوڈ سیفٹی ٹیمز وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کو شاں ہیں ،
ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے خلاف مہم جاری ہے او راس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔