32.1 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںفوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاہور بھر میں کریک ڈائون ،سپلائر گاڑیوں سے...

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا لاہور بھر میں کریک ڈائون ،سپلائر گاڑیوں سے برآمد1000 لٹر دودھ تلف کر دیا

- Advertisement -

لاہور۔4اپریل (اے پی پی):لاہور بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر کے داخلی راستوں کی علی الصبح سخت ناکہ بندیاں کرتے ہوئے کر263 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 2لاکھ 20ہزار کے جرمانے عائد کئے جبکہ سپلائر گاڑیوں سے برآمد شدہ 1000 لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ علی الصبح اڈا پلاٹ، ٹھوکر، شاہدرہ اور گجومتہ میں ناکہ بندی کی گئی، تلف کردہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور قدرتی فیٹ کی کمی پائی گئی،جدید ترین لیکٹوسکین مشین سے 90 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی اور نقائص پر متعدد سپلائرز وشاپس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔

- Advertisement -

عاصم جاوید نے کہا کہ دودھ کے معیار میں مزید بہتری کے لیے مسلسل اقدامات کیے جارہے ہیں، شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈاتھارٹی لیب سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578403

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں