فوڈ سیفٹی ٹیموں کی راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں،400 ساشے گٹکا، 400 گندے انڈے تلف

88
Food Safety Teams
Food Safety Teams

اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی پان گلی میں کارروائی کرتے ہوئے 400 ساشے گٹکا تلف کر دیا، چکوال میں تحصیل چوک میں ڈیپارٹمنٹل سٹور سے 400 گندے انڈے تلف کر دیئے جبکہ جہلم میں ایک کریانہ سٹور سے بھاری مقدار میں ایکسپایرڈ پراڈکٹس تلف کر دیں۔

مزید کارروائیوں میں اٹک میں 17 فوڈ پوانٹس کی چیکنگ اور ایک لاکھ 66 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے ’’اے پی پی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔