فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سگیاں بائی پاس و اکبری منڈی میں کارروائی، سنیکس یونٹ و بیورجز پلانٹ بند کر دیا

73
Snacks unit
Snacks unit

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سگیاں بائی پاس و اکبری منڈی میں کریک ڈائون، سنیکس یونٹ اور بیورجز پلانٹ کی پروڈکشن و فروخت بند کر دی۔ترجمان کے مطابق سگیاں بائی پاس پر واقع بیورجز پلانٹ سیمپل فیل ہونے پر بند کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر اکبری منڈی میں واقع سنیکس یونٹ بھی بند کردیا گیا، یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے جبکہ ٹوٹے فرش پر اشیائے خورونوش کی موجودگی اور غیر رجسٹر شدہ لیبل سے پیکنگ کی جارہی تھی۔

عاصم جاوید نے مزید بتایاکہ نان فوڈ گریڈ پائوڈر سے کنفیکشنری اشیاء کی تیاری کی جارہی تھی، یونٹ میں چوہوں، چھپکلیوں اور مری مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید کہاکہ قوانین کے مطابق کام کرنے والوں کے لیے عوام دوست پالیسی ہے،ملاوٹ اور جعلساز مافیا کو ہرگز رعایت نہیں، خوراک کی تیاری سے ترسیل تک چیکنگ کی جا رہی ہے۔