22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںفوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈیری شاپس، سپلائر اور کیچپ ساسز یونٹ کی...

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈیری شاپس، سپلائر اور کیچپ ساسز یونٹ کی چیکنگ، 16ہزار لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ ، 2ہزار کلو کیچپ ،مایونیز تلف

- Advertisement -

لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان روڈ، عمر چوک شان بھٹی روڈ پرچیکنگ، 7ڈیری شاپس، سپلائر اور کیچپ ساسز یونٹ کی چیکنگ کے دوران 3مقدمات درج کروا کے3 ڈیری شاپس اور 1کیچپ یونٹ بند کیا گیا، 2 ڈیری شاپس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق 16ہزار 500لٹر ملاوٹی دودھ اور 2ہزار کلو کیچپ مایونیز، 1من سے زائد کیمیکل تلف کر دیا گیا، 2 ملک شاپس اور سپلائرز کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا تلف کردہ کیچپ اور میونیز مقرر کردہ معیار کے مطابق نہ تھی، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل پائے گئے، کیچپ اور میونیز میں برکس کی مقدار مقرر کردہ حد کے منافی پائی گئی،ساسز یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، اشیا زمین پر رکھی پائی گئی، ملازمین کے میڈیکل نامکمل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور ریکارڈ عدم موجود پایا گیا،کیچپ میونیز کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ کیمیکلز،ممنوعہ رنگ کا استعمال کیا جارہا تھا،ناقص ملاوٹی دودھ اور ساسز کا استعمال معدہ جگر اور آنتوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا شہری اشیا خورونوش کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، کھیت سے پلیٹ اور خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کڑی نگرانی جاری ہے،شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں