29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، واہگہ میں اچارمیں ممنوعہ انڈسٹریل گریڈ ایسڈ...

فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، واہگہ میں اچارمیں ممنوعہ انڈسٹریل گریڈ ایسڈ استعمال کرنے پر یونٹ بند

- Advertisement -

لاہور۔6فروری (اے پی پی):ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی واہگہ میں واقع اچار یونٹ کی چیکنگ کے دوران240لٹر انڈسٹریل گریڈ ایسڈ ضبط کرتے ہوئے یونٹ بند اور 2 لاکھ جرمانہ عائدکردیا ۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ کارروائی کے دوران سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی، صفائی کے ناقص انتظامات ،اچار کی تیاری میں ممنوعہ انڈسٹریل گریڈ ایسڈ کے استعمال ، کیڑے مکوڑوں اور مکھیوں کی بھر مار پائی گئی جس پر یونٹ کو بند اور 2 لاکھ جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ غذائیت سے بھرپور اشیا خورونوش کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فوڈ بزنس آپریٹرز مقرر کردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ گردونواح میں موجود ایسے عناصرکی اطلاع 1223 پر دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=556659

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں