لاہور۔18مئی (اے پی پی):ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا اقبال ٹائون،گلبرگ،ٹھوکر، شاہدرہ اور جوہر ٹائون میں آپریشن کئے گئے 41 معروف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 1 بند جبکہ 17کو 3لاکھ 65 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق بھاری مقدار میں ایکسپائر برگر بریڈ، استعمال شدہ آئل اور چائنہ نمک تلف کیا گیا، انتہائی ناقص انتظامات پر جوہر ٹائون میں معروف کیفے بند کیا گیا،
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے،اقبال ٹائون میں معروف سٹور، بیکری، باربی کیو ریسٹورنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے، کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی،
ممنوعہ اجزا کی ملاوٹ سے تیار ناقص اشیا کی فرائنگ مضر صحت آئل میں کی جارہی تھی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا ملازمین کے میڈیکل نامکمل، لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا،قوانین کے خلاف فریزر میں گوشت اور ڈیری اشیا اکٹھی رکھی پائی گئی، تیار اشیا گندے زنگ آلود برتنوں میں بغیر ڈھانپے رکھی گئی تھیں،
پنجاب بھر میں قوانین کے خلاف خوراک کے کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا خوراک کا کاروبار مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے، خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا،ملاوٹ مافیا کی سرکوبی اور خاتمے کے لیے لگاتار آپریشنز جاری ہیں، شہری خوراک کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598502