بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) کے ڈپٹی ڈائریکر کی ہدایت پر زونل فوڈ سیفٹی ٹیم لورالائی نے دودھ کے معیار اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ڈیری فارمز کا معائنہ کیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیم لورالائی کا دودھ کے معیار اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ڈیری فارمز کا معائنہ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 16 جون (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) کے ڈپٹی ڈائریکر کی ہدایت پر زونل فوڈ سیفٹی ٹیم لورالائی نے دودھ کے معیار اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ڈیری فارمز کا معائنہ کیا۔اس دوران چار ڈیری فارمز میں سنگین خلاف ورزیاں سامنے آنے پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ متعدد دیگر ڈیری فارمز کو معمولی نقائص کی نشاندہی پر اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔بی ایف اے حکام کے مطابق جرمانہ کیے گئے ڈیری فارمز سے آکسیٹوسن انجیکشن کی موجودگی، دودھ میں اسکمڈ ملک پاؤڈر کی ملاوٹ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی موجودگی اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مقررہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے جیسے عوامل سامنے آئے جن پر قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں معائنہ جاتی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔ ڈیری فارم مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حفظانِ صحت کے اصولوں اور فوڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزیوں کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








