فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیائے خورد و نوش کے خلاف کارروائیاں ، لاکھوں روپے سے زائد المعیاد اشیاء برآمدکرکے تلف

119
فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیائے خورد و نوش کے خلاف کارروائیاں ، لاکھوں روپے سے زائد المعیاد اشیاء برآمدکرکے تلف

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 17 جنوری (اے پی پی):حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد احمد کی زیر نگرانی فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیائے خورد و نوش کے خلاف کارروائیاں کرکے لاکھوں روپے سے زائد المیاد اشیاء برآمدکرکے تلف کر دیا ہے

، فوڈ سیفٹی ٹیم کے مطابق پہلی کارروائی میں ایک ڈسٹری بیوٹر سے لاکھوں روپے کی زائد المیاد مشروبات اور منرل واٹر برآمد کرکے تلف کر دیے جبکہ اسکو بھاری جرمانہ بھی عائدکیا ، دوسری کارروائی میں نیو سبزی منڈی میں واقعہ ہول سیلر سے بڑی مقدار میں زائد المیعا د اور غیر معیاری خوراکی اشیا ضبط کر لی گئیں جن میں گٹکا، چھا لیہ اور پاپڑ شامل تھے ،

شہریوں کی جانب سے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ان کارروائیاں پر ان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ فوڈ سیفٹی ٹیم کا کہنا تھا کے غیر معیاری اشیائے خورودنوش فروخت کرنے والوں کو انسانی صحت کےساتھ کھیلنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔