مظفرگڑھ۔ 27 مارچ (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک میں غیر معیاری بیسن کی سپلائی ناکام بنا دی،200 کلو گرام مضر صحت بیسن موقع پر تلف کر دیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ساوتھ پنجاب محمد عاصم جاوید نے بتایا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے جھنگ روڈ پر واقع بیسن ڈسٹری بیوٹر یونٹ کی انسپکشن کی تو وہاں موجود بیسن کا سیمپل فیل ہو گیا اور بیسن پنجاب فوڈ اتھارٹی کے معیار کے مطابق نہیں تھا،فوڈ سیفٹی ٹیم نے200 کلو گرام مضر صحت بیسن موقع پر تلف کرکے مالکان کو 20 ہزارروپے جرمانہ عائد کر دیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر مفت رابطہ کر سکتے ہیں۔