نئی دہلی ۔20فروری (اے پی پی):آسٹریلوی فاسٹ بولرجوش ہیزل ووڈ بھارت کےخلاف جاری بارڈر/گاوسکر سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچوں سے بھی باہر ہوگئے۔32 سالہ فاسٹ بولرجوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف جاری چار میچوں کی بارڈر/گاوسکر سیریز کے ابتدائی دو میچز میں بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ آسٹریلیا کی بھارت میں مشکلات مزید بڑھ گئیں۔آسٹریلوی ٹیم کے کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا ہے کہ جوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل سے تاحال نجات نہیں پا سکے ہیں اور وہ وطن واپس جا رہے ہیں جہاں وہ بحالی صحت کے عمل سے گزریں گے۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ کیمرون گرین سو فیصد فٹ ہو گئے ہیں اور مچل سٹارک بھی تیسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔کپتان پیٹ کمنز فیملی میں بیماری کے باعث پہلے ہی وطن واپس جا چکے ہیں۔آسٹریلوی ٹیم چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دو ٹیسٹ ہار چکی ہے، سیریز کا تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے اندور میں شروع ہو گا۔واضح رہے کہ فٹنس مسائل کے باعث جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے ۔
آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نجی مسائل کی بنا پر بھارت کیخلاف آخری ٹیسٹ سے قبل ہی گھر چلے گئےہیں ۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹ کمنز چند دنوں کیلئے بھارت سے سڈنی واپس گئے ہیں تاہم آسٹریلوی کپتان یکم مارچ کو شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ سے قبل بھارت واپس آجائیں گے۔
پیٹ کمنز نجی مسائل کی بنا پر گھر واپس گئے ہیں، ان کی فیملی میں کوئی شدید بیمار ہوگیا ہے تاہم کمنز اندور میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کی پریکٹس کیلئے رواں ہفتے کے آخر تک بھارت واپس آکر ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔واضح رہے کہ 4 ٹیسٹ میچز کی بارڈر/گاوسکر سیریز سیریز میں بھارتی ٹیم نے ابتدائی دونوں میچز میں آسٹریلیا کو شکست دے کر 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر رکھی ہے۔