فٹنس مسائل،کیمرون گرین کا شیفیلڈشیلڈ کرکٹ میں شرکت مشکوک

138

میلبورن۔4مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر کیمرون گرین کے گلوسٹر شائر کے ساتھ کاؤنٹی چیمپئن شپ سے قبل شیفیلڈ شیلڈ کرکٹ کھیلنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ وہ کمر کی سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔25 سالہ کیمرون گرین نے گزشتہ ماہ آسٹریلین کرکٹ ایوارڈز میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کمر کی سرجری کے بعد کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں لیکن کمر کی تکلیف سے مکمل نجات حاصل کرنے کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا پاکر 15 مارچ کو وکٹوریہ کے خلاف ویسٹرن آسٹریلیا کے آخری شیلڈ میچ کے لیے بلے باز کے طور پر اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں ۔ گزشتہ سال اکتوبر میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کروانے کے بعد کھیلنے کے لئے واپس آنے سے پہلے گرین کو اپنی پیٹھ پر باقاعدگی سے سکین کرانا پڑتا ہے۔ ویسٹرن آسٹریلیا کے مطابق کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ڈویژن ٹو میں 18 اپریل کو کینٹربری میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کیمرون گرین کا کینٹ کے خلاف گلوسٹر شائر کے لئے دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

کیمرون گرین گلوسٹر شائر کے لئے پانچ میچز کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ وہ پانچ میچز لارڈز میں ڈبلیو ٹی سی فائنل سے قبل کینٹ کے خلاف دو بار، اولڈ ٹریفورڈ میں لیسٹر شائر، لنکاشائر اور نارتھمپٹن ​​شائر کے خلاف ہیں۔ تاہم، یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کا طبی عملہ کیمرون گرین کو براہ راست پانچ فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کی اجازت دیتا ہے کہ نہیں اور اگر ان کو اجازت مل بھی گئی تو وہ ان میچز میں بائولنگ نہیں کریں گے۔کیمرون گرین ایک بلے باز کے طور پر جون میں ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلنے کے لیے آسٹریلوی ٹیم کو دستیاب ہوں گے ۔