اوسلو ۔6فروری (اے پی پی):انگلینڈ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر نے طویل انجری مسائل سے واپسی پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوس کپ کوالیفائنگ ٹائی میں ناروے کے خلاف برطانیہ کو واضح برتری دلوا دی۔ بی بی سی کے مطابق انگلینڈ کے 24 سالہ ٹینس سٹار جیک ڈریپر نے کہا کہ ان کے لیے اس مرحلے پر صرف یہاں ہونا ہی جیت کے مترادف ہے۔ جیک …
فٹنس مسائل سے چھٹکارہ پانے کے بعد جیک ڈریپر کی ٹینس میں شاندار واپسی، برطانیہ نے ڈیوس کپ ٹائی میں مضبوط برتری حاصل کر لی

مزید خبریں
اوسلو ۔6فروری (اے پی پی):انگلینڈ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر نے طویل انجری مسائل سے واپسی پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوس کپ کوالیفائنگ ٹائی میں ناروے کے خلاف برطانیہ کو واضح برتری دلوا دی۔ بی بی سی کے مطابق انگلینڈ کے 24 سالہ ٹینس سٹار جیک ڈریپر نے کہا کہ ان کے لیے اس مرحلے پر صرف یہاں ہونا ہی جیت کے مترادف ہے۔ جیک ڈریپر گزشتہ پانچ ماہ سے سروس آرم میں ہڈی پر چوٹ کے باعث ٹینس کورٹ سے دور تھے۔
انجری کے سبب ان کی واپسی دو مرتبہ مؤخر ہوئی اور وہ جنوری میں ہونے والا رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بھی کھیلنے سے محروم رہے۔تاہم اوسلو میں ہونے والے مقابلے میں جیک ڈریپر نے مکمل فٹنس کا ثبوت دیتے ہوئے شاندار سروس ، تیز موومنٹ اور طاقتور شاٹس کی بدولت ناروے کے وکٹر دوراسووچ کوسٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دے دی۔ یہ ان کا 164 ویں دن بعد پہلا مسابقتی میچ تھا۔
اگرچہ مردوں کے سنگلز مقابلون کی عالمی رینکنگ میں 13ویں نمبر پر موجود جیک ڈریپر، اپنے حریف سے تقریباً 300 درجے اوپر ہیں، مگر طویل وقفے کے بعد اس قدر بااعتماد فتح ان کے لیے خاص اطمینان کا باعث بنی۔میچ کے بعد جیک ڈریپر نے کہا کہ ٹینس ایک بند دائرہ بن جاتا ہے اور کبھی کبھی لگتا ہے کہ یہی سب کچھ ہے۔ لیکن انجری کے دوران ملنے والے وقت کو میں نے بہتر انداز میں استعمال کیا تاکہ واپسی پر دوبارہ مکمل تیاری کے ساتھ کھیل سکوں۔ میں ایک اچھے راستے پر ہوں اور اس وقت جیت یہی ہے کہ میں یہاں موجود ہوں۔
دوسرے سنگلز میں کیمیرون نوری نے نوجوان ناروے کے کھلاڑی نیکولائی بدکوف کیائر کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 4-6 سے شکست دے کر انگلینڈ کو 0-2 کی برتری دلا دی۔اب انگلینڈ کے پاس ڈبلز مقابلوں میں لائیڈ گلاس پول اور جولین کیش کے ذریعے ٹائی اپنے نام کرنے کا موقع ہے۔ اگر ڈبلز میں کامیابی نہ ملی تو ڈریپر اور نوری کو ریورس سنگلز کے لیے دوبارہ کورٹ میں آنا ہوگا۔اوسلو میں ہونے والی اس ٹائی کا فاتح نومبر میں ہونے والے 8ٹیموں کے ڈیوس کپ فائنلز میں جگہ بنانے کے لیے آسٹریلیا یا ایکواڈور کے خلاف مقابلہ کرے گا۔








